20 دسمبر، 2016، 12:21 PM

ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر کے قتل کی مذمت کردی

ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر کے قتل کی مذمت کردی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کو شدت پسند نے قتل کیا، دنیا سے دہشت گردوں کا صفایا کردوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کو شدت پسند نے قتل کیا، دنیا سے دہشت گردوں کا صفایا کردوں گا۔ ٹرمپ کا کہناتھا کہ داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، ترکی، سوئٹزرلینڈ اورجرمنی میں ہونے والے حملے ظاہر کرتے ہیں کہ مہذب دنیا کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ اپنے تمام آزادی پسند دوستوں کے ساتھ مل کر دنیا سے دہشت گردوں اور ان کے مقامی اور عالمی نیٹ ورکس کا خاتمہ کردوں گا۔

News ID 1869118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha